آج کی خبریںسوات کی خبریںسیاست
مسلم لیگ ن نے سوات کے 7 حلقوں کیلئے اپنے امیدوار میدان میں اتار لئے، جبکہ 2 حلقوں کا اعلان جلد متوقع
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 06 جون 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے انتخابی امیدواروں کے ناموں کااعلان کردیا، پارٹی ترجمان کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 2سے امیر مقام، پی کے 3 سے سردار خان، پی کے 4 سے امیر مقام، پی کے 5 سے ارشاد خان، پی کے 6 سے حبیب علی شاہ، پی کے 8 سے عظمت علی خان، پی کے 9 سے عبداللہ خان کو پارٹی نے ٹکٹ دیدیئے ہیں، جبکہ حلقہ پی کے 7 اور این اے 3 کے ٹکٹوں کا اعلان بھی بہت جلد متوقع ہے