معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لئے صحافیوں کو کردار ادا کرنا ہوگا،غفور خان عادل
سوات (زما سوات ڈاٹ کام:14اکتوبر2017ء) سوات یونین آف جرنلسٹس کے صدر غفور خان عادل نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں صحافت کی اہمیت و افادیت سے انکار ممکن نہیں ، صحافی معاشرے کا عکاس ہوتا ہے اور وہ اپنے گردوپیش کے ماحول ، عوامی مسائل و مشکلات کی نشاندہی کیساتھ اسے ارباب اختیار کے ایوانوں تک پہنچانے کا اہم فریضہ انجام دیتا ہے معاشرتی برائیوں کے خاتمے کیلئے صحافیوں کو اپنا قلم استعمال کرنا ہو گا کارکن صحافیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جائے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے کانجو میں کبل پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں اور پریس کلب کے صحافیوں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینئر صحافی شیرین زادہ ، کبل پریس کلب کے چیئرمین علی شیر میاں ، کلب پریس کلب کے سینئر نائب صدر حاجی ہاشمی نے بھی خطاب کیا غفور خان عادل نے کہا کہ صحافی عوام اور حکومت کے بہتر روابط کیلے ایک پل کا کردار بھی ادا کرتا ہے وہ ایک فلاحی ترقیافتہ معاشرے کی تشکیل کیلئے اپنی سوچ کو تجاویز کی شکل میں پہنچانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ صحافت کو ریاست کا چوتھا ستون بھی تسلیم کیا جاتا ہے آج جبکہ دنیا سمٹ کر گلوبل ویلج کا روپ دھار چکی ہے تو صحافیوں کی ذمہ داریوں میں اور بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔