آج کی خبریںسوات کی خبریں

ملاکنڈ ڈویژن: رمضان المبارک کے لئے جامع سیکورٹی پلان کا اعلان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)ملاکنڈ ڈویژن میں رمضان المبارک کیلیے پولیس کا جامع پلان کا اعلان، ڈویژن بھر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی کھڑی نگرانی،مساجد اور اہم مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے کا حکم، کرونا پروٹوکول کی پابندی اورچوبیس گھنٹے گشت کو یقینی بنانے کی ہدایات، نماز تراویح اور سحری کے اوقات میں بھی عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے سمیت منظم گشت بڑھانے کی ہدایت گزشتہ روز ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان کی جانب سے ملاکنڈ ڈویژن کے آٹھوں اضلاع میں رمضان المبارک کیلیے جامع سیکورٹی پلان کا اعلان کرتے ہوئے تمام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور ایس ڈی پی او ز کو خصوصی ہدایات جاری کر دیے اور رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام کی جان و مال کی تحفظ اور کرونا پروٹوکول پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی اس موقع پر انہوں نے تمام اضلاع میں خارجی و داخلی راستوں کی نگرانی مذید سخت کرنے اور 24گھنٹے گشت کو یقینی بنانے اور تمام اہم شاہراہوں اور چوکوں سمیت مارکیٹوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے کا حکم دیا اور خاص کر باجوڑ اور افغانستان کے با ڈرزاور ایلم کی پہاڑی پر خصوصی دستے تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ رمضان المبارک میں سحری اور افطار ی کے دوران پولیس کو منظم گشت اور سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار تعینات کرنے اور مساجد میں نماز تراویح کے اوقات میں کرونا پروٹوکول پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر سوات سمیت تمام اضلاع کے بازاروں میں رش کو کم کرنے اور افطاری کے اوقات میں اس بات کا مکمل خیال رکھا جایئں گا جبکہ ٹریفک پولیس کی بھی بھاری نفری تعینات کی جایئگی تاکہ ٹریفک کا رش بھی زیادہ نہ ہوانہوں نے علمائے کرام سے اپیل کی کہ کرونا کے سدباب کیلیے اپنا کردار ادا کریں اور مساجد میں آنے والے نمازیوں کو خصوصی طور پر کرونا پروٹوکول کی پابندی کرنے کی اپیل کریں انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ رمضان المبارک میں پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں اور اپنے ارد گرد سماج دشمن عناصر پر کھڑی نظر رکھیں اور پولیس کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیں، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کیلیے دکانیں کھولنے کے لیے جس شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے تاجر برادری اسمیں پولیس کا ساتھ دیں اور ٹایم ٹیبل کے مطابق اپنا کاروبار جاری رکھیں جبکہ دکانوں میں ہینڈ سنیٹائزر اور ماسک کا اہتمام ضرور کریں تاکہ کرونا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکیں اور تاجر برداری بھی اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button