آج کی خبریںسوات کی خبریں

مٹہ میں جیپ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔09جولائی 2017ء )سوات کے علاقے مٹہ شانگواٹئی میں تیزرفتار جیپ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا، زخمی شخص تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مٹہ کے علاقے شانگواٹئی میں ایک جیپ جسے ڈرائیور باچارحمان ولد کشمالے ساکن شور چلا رہاتھا نے تیز رفتار ی کے باعث بے قابو ہوکر موٹرسائیکل سوار سید علی شاہ ولد شیرین ساکن سیج بنڑ مٹہ کو ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا ، زخمی شخص کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے جیپ ڈرائیور کو گرفتار کرکے واقعے کی رپورٹ درج کرلی ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button