آج کی خبریںسوات کی خبریں
مٹہ میں کنویں سے بچے کی لاش برآمدگی کا واقعہ، وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا
سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کے علاقہ مٹہ میں کنویں سے کمسن بچے کی لاش برآمدگی کےواقعہ پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے نوٹس لے لیا۔وزیر اعلی نے پولیس کے متعلقہ حکام کو واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ وزیراعلی نے کہاہے کہ پتا لگا جائے کہ بچے کو کسی نے اغوا کرکے قتل کیا ہے یا کوئی اور وجہ ہے، وزیراعلیٰ محمود خان نے اس واقعے پر افسوس کا اظہارکیا اور اہل خانہ سے تعزیت کی ۔انہوں نے کہا کہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔