سوات کی خبریں

مٹہ کے علاقہ اشاڑے میں فلائنگ کوچ کی ٹکر سے پندرہ سالہ نوجوان جاں بحق

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 07 دسمبر 2018ء) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ اشاڑے میں فلائنگ کوچ کی ٹکر سے پندرہ سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ماجد سڑک عبور کر رہا تھا کہ تیز رفتار فلائنگ کوچ کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس نے فلائنگ کوچ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کردی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button