آج کی خبریںسوات کی خبریں

مینگورہ،فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس اہلکارجاں بحق

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ گل بہار کالونی میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس اہلکار اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ بنڑ پولیس کے مطابق گزشتہ دنوں پولیس اہلکار عرفان اللہ ولد تاج محمد سکنہ ملوک آباد پر گل بہار کالونی میں فضل رحمان اور اُس کے والد بخت زمان نے فائرنگ کی تھی جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوا تھا اور اتوار کے روز اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عرفان اللہ نے پولیس کو بتایا تھا کہ اُس کے پاس لڑکی کی تصاویر تھی اور مذکورہ افراد نے اُسے بیٹھک میں بلا کر فائرنگ کردی۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ پولیس اہلکار لڑکی سے ملاقات کی غرض سے اُس کے گھر میں گھس گیا تھا جس پر لڑکی کے والد نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کردی تھی، ذرائع کا کہنا ہے پولیس اہلکار اور فائرنگ کرنے والے افراد میں لڑکی کے معاملے پر کافی بار جرگے بھی ہوئے تھے لیکن مذکورہ پولیس اہلکار باز نہیں آ رہا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل عرفان اللہ پر فائرنگ کرنے والے دونوں افراد کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button