آج کی خبریںسوات کی خبریں
مینگورہ، جسم فروشی کے اڈے کے خلاف عوام کا احتجاجی مظاہرہ
سوات(زما سوات ڈاٹ کام)مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ امانکوٹ کے محلہ باچا ملز کے عوام جسم فروشی کے اڈے کو ختم کرنے کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے امانکوٹ مین سڑک کو ٹائرز جلا کر ہر قسم ٹریفک کے لئے بند رکھا۔مظاہرین کے مطابق مذکورہ محلے میں غیرمقامی شخص کے گھر پر جسم فروشی کا اڈہ قائم کیا گیا ہے۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور ایس ایچ او گل شیر کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔ پولیس بدنام زمانہ خان زمان کے گھر پہنچے جہاں پر عوام نے پتھراؤ بھی کیا۔ مظاہرین کے مطابق مذکورہ مکان مالک کو پہلے بھی پولیس کی جانب سے جگہ خالی کرنے کا کہا گیا تھا لیکن ابھی تک وہ وہاں پر موجود ہے ۔