آج کی خبریںسوات کی خبریں
مینگورہ، مختلف حادثات میں چار افراد زخمی ہو گئے
سوات( زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر میں مختلف حادثات میں چار افراد زخمی ہو گئے ۔ مینگورہ پولیس کے مطابق فضاگٹ بائی پاس روڈ پر دو موٹرکاروں اور ایک موٹر سائیکل میں تصادم ہوا۔ جس کے باعث تین افراد عرفان،محمد زبیر اور محمد جاوید زخمی ہو گئے ۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ سیدو شریف پولیس کے مطابق سنٹرل اسپتال کے قریب رکشہ اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار زخمی ہوا۔