مینگورہ کے اہم ترین خاندان نے محمد امین کی حمایت کا اعلان کردیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 29 جون 2018ء)مینگورہ کے اہم ترین خاندان نے محمد امین کی حمایت کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق مینگورہ شہر کے معروف خاندان رفیع الملک کاکی خان کے بیٹوں نے پی کے پانچ سے ایم ایم اے کے نامزد امیدوار اور خادم سوات کے لقب سے مشہور محمد امین کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔رفیع الملک کے فرزندان نے محمد امین سے ملاقات کے دوران ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور محمد امین کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے خبر منظر عام پر آتے ہی مینگورہ کے حلقہ پی کے پانچ میں محمد امین کی مخالفین میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button