آج کی خبریںسوات کی خبریں
مینگورہ کے بازار کھل گئے،شاپنگ سنٹروں میں خواتین کا جم غفیر اُمڈ آیا
سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ کے بازار کھل گئے، سڑکوں میں لوگوں کا جم غفیر اُمڈ آیا، چینہ مارکیٹ کے شاپنگ سنٹروں میں خواتین کی آمد کا سلسلہ جاری۔ ہفتہ کے روز مینگورہ شہر کے تقریباً 80 فی صد دکانیں کھلی رہی جس کے باعث بازاروں میں لوگوں کا انتہائی رش دکھائی دیا اور سڑکوں پر پیدل چلنا بھی محال ہوگیا۔ چینہ مارکیٹ اور دیگر خواتین کے مارکیٹیوں میں بھی شاپنگ سنٹرز کھلے رہے جہاں پر خواتین کی آمد کا سلسلہ جاری رہا اور خریداروں کے ساتھ ساتھ دکاندار بھی پورا دن مصروف رہے ۔