آج کی خبریںسوات کی خبریں
مینگورہ کے محلہ اخترآباد میں کنویں میں کام کرنے والا مزدور جاں بحق
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔20جولائی 2017ء )مینگورہ کے محلہ اختر آباد میں کنویں میں کام کرنے والا مزدور جاں بحق ہوگیا جبکہ اُس کا بیٹا بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل، ذرائع کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے محلہ اختر آباد میں 44سالہ عمر رحمان کنویں میں کام کر رہا تھا کہ اچانک کنویں کے اندر مٹی کا تودہ اس کے اوپر آگرا اور وہ ملبے تلے دب گیاجبکہ اس کے ساتھ کام کرنے والا اس کا بیٹا محمد رحیم بے ہوش ہوگیا،ریسکیو1122کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی اور تین گھنٹے کے بعد ملبے سے عمر رحمان کی لاش نکال دی جبکہ اس کے بیٹے کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔