آج کی خبریںسوات کی خبریں
مینگورہ کے نواحی علاقہ یوسف آباد میں چوروں نے نجی سکول کو لوٹنے کے بعد آگ لگا دی
سوات (زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ یوسف آباد میں چوروں نے نجی اسکول دی لیڈرسکولنگ سسٹم سے چوری کرنے کے بعد دفتر کو آگ لگادی۔ اسکول کا تمام ریکارڈ اور فرنیچر جل کرراکھ ہوگیا۔ پولیس نے 2ملزمان کو گرفتار کرکے مرکزی ملزم کے قبضے سے لیپ ٹاپ اوردیگر سامان برآمد کرلیا جب کہ نقدی کی برآمد گی کے لئے ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم عبداللہ نے اپنے ساتھی سمیت رات کی تاریکی میں اپنے پڑوس میں واقع دی لیڈرسکولنگ سسٹم کی چھت پر چڑھ کر اندر گھس گئے۔ اسکول کے دفتر سے لیپ ٹاپ، پچیس ہزار روپے نقدی اور دیگر سامان سمیٹ کر دفتر کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں دفترمیں موجود تمام ریکارڈ، سٹیشنری اور فرنیچر جل کرراکھ ہوگیا۔ اسکول کے مالک فضل مولا کے مطابق ان کا تین سے چار لاکھ روپے تک کا نقصان ہوا ہے۔