آج کی خبریںسوات کی خبریں

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ سپلیمنٹری نتائج کا اعلان 15اکتوبر کو کیا جائے گا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)کنٹرولرامتحانات سوات تعلیمی بورڈ کے ایک اعلامیہ کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ سپلیمنٹری /سپیشل امتحان 2020کے نتائج کا اعلان15اکتوبر2020بروز جمعرات کو ہوگا، سی ڈی کے کاپہ سہ پہر 5 بجےBISEسیدو شریف (سیکریسی سیکشن)سے مبلغ300روپے کے عوض حاصل کی جا سکیں گی، امتحان میں شامل ہونے والے طلباء و طالبات اپنی ڈی ایم سیز بمعہ پرویژنل سرٹیفیکیٹ مندرجہ ذیل فیسیلٹیشن سنٹرز سے حاصل کرسکیں گے، ضلع سوات (لوئر) کے طلباء گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائر سیکنڈری سکول ودودیہ سیدوشریف سوات سے حاصل کریں گے، ضلع سوات (اپر) کے طلباء و طالبات گورنمنٹ ہائی سکول مٹہ سوات سے حاصل کریں گے، ضلع شانگلہ کے طلبہ و طالبات گورنمنٹ سینیٹنیل ماڈل ہائر سیکنڈری سکول الپوری شانگلہ سے حاصل کریں جبکہ ضلع بونیر کے طلبا ء وطالبات گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائر سیکنڈری سکول ڈگر بونیر سے حاصل کریں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button