آج کی خبریںسوات کی خبریں

نامزد وزیراعلیٰ محمود خان کے حجرہ میں جشن کا سماء مباردکبادوں کا سلسلہ تاحال جاری

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 09 آگست 2018ء) صوبہ خیبر پختونخواہ کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیراعلیٰ محمود خان کے حجرہ میں مبارک بادوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ کثیر تعدادمیں لوگوں کا تانتا بندھ گیا ہے اور ان کے حجرہ میں جاکر ان کے والد ڈاکٹر محمد خان اور ان کے بھائی تحصیل ناظم احمد خان کو مبارک باد دے رہے ہیں۔ سوات بھر میں محمود خان کی نامزدگی پر لوگ خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سوات سے بطور وزیر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کی نامزدگی سوات کیلئے ایک اعزاز ہے جس سے سوات میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دورکا آغاذ ہوجائیگا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button