آج کی خبریںسوات کی خبریں

واصف نے پیسے لئے ہیں تو آگے دئے بھی ہے،وہ اکیلا نہیں ،ثبوت موجود ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں سرکاری نوکریوں کی خرید و فروخت میں نیا موڑسامنے آگیا، نوکریاں فروخت کرنے والے واصف نامی نوجوان کی ساس نے مزید انکشافات کردئے۔ گزشتہ روز واصف نامی نوجوان کی نوکریوں کی خرید و فروخت کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ نوکری فروخت کر رہا تھا اور وزیراعلیٰ اور اُس کے بھائی احمد خان کا ھوالہ بھی دے رہا تھا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس بھی حرکت میں آگئی تھی ۔ آج واصف نامی نوجوان کی ساس نے بھی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں انہوں نے کیس کے حوالے سے مزید انکشافات کر دئے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ
واصف کے پاس سارے ثبوت موجود ہے، وہ اکیلا نہیں ہے اگر اس نے نوکریوں پر پیسے لئے ہیں تو آگے دئے بھی ہے دوسری جانب خاتون نے سوات پولیس پر بھی بے تحاشہ الزامات لگائے ہیں اور کہا ہے کہ پولیس نے اُن کے بھانجے کو بھی گرفتار کرکے غائب کردیا ہے۔ویڈیو میں وہ پولیس کو بد دعائیں بھی دے رہی ہے۔,

Related Articles

Loading...
Back to top button