وزیراعظم کا اگلے4 سالوں میں50 لاکھ گھربنانے کا اعلان
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اگلے4 سالوں میں50 لاکھ گھربنانے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار اور سرکاری ملازمین اپنا گھرنہیں بنا سکتے، پنجاب اورخیبرپختونخوا میں 170 پناہ گاہیں بنائیں،صحت کارڈ دیے، ہنسی خوشی زندگی بسر کرنا یہ صرف کہانیوں میں ہوتا ہے، سکون تو صرف قبر میں ہے۔ انہوں نے ہنرمند پاکستان پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا میں واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پربنا۔
ہم نے ایک عظیم قوم بننا ہے۔ قوموں کی زندگی میں برا وقت آتا ہے تاکہ اصلاح کی جائے۔ روڈمیپ دیتا ہوں کہ ہمارا ملک کس طرف جارہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان استحکام کی جانب گامزن ہے۔ پاکستان اب مشکل وقت سے نکل رہا ہے۔ زندگی اونچ نیچ کا نام ہے۔ سکون تو صرف قبر میں ہے۔ قوموں کی زندگی میں برا وقت آتا ہے تاکہ اصلاح کی جائے۔ ہنسی خوشی زندگی بسر کرنا یہ صرف کہانیوں میں ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ پرعمل کر کے مسلمان عظیم قوم بنے۔ سسٹم کی وجہ سے لوگ ترقی نہیں کر سکے۔ برطانیہ امریکا میں جو پاکستانی گئے ان کو ترقی کے مواقع ملے۔ ترقی یافتہ ملکوں میں ہر شہری کو ترقی کے یکساں مواقع میسر ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سخت سردی میں پنا گاہوں میں تمام سہولتیں دستیاب ہیں۔ پنجاب اورخیبرپختونخوامیں 170پناہ گاہیں بنائی گئیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ مدینہ کی ریاست جن اصولوں پر تھی وہ ایک کامیاب ماڈل تھا۔ مدینہ کی ریاست دو اصولوں پر بنی ایک انصاف دوسرا انسانیت۔ کمزوراورغریب طبقے کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے لئے سبسڈی دے کر کل سے یوٹیلٹی اسٹور کا آغاز کیا۔ مستحقین کے لئے ملک بھر میں لنگر ہروگرام شروع کیے۔
تاریخ میں پہلی دفعہ احساس پروگرام کے لئے 190ارب روپے مختص کیے گئے۔ 60 لاکھ خاندانوں کو صحت کارڈ جاری ہوچکے ہیں۔ کینسر کا علاج بہت مہنگا ہے،علاج کیلئے غریب اپنا سب کچھ بیچ دیتا ہے۔ ہم نے اگلے4 سالوں میں50 لاکھ گھربنانے ہیں۔ تنخواہ دار اور سرکاری ملازمین اپنا گھرنہیں بنا سکتے۔ اب 2020ء میں نوجوانوں کوروزگار بھی دیں گے۔