آج کی خبریںسوات کی خبریںسیاست

وزیر اعلیٰ محمود خان کے آبائی علاقہ کے سڑکوں پر کنٹینرز لگا دئے گئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)27اکتوبر کے ممکنہ آزادی مارچ کے شرکا کو روکنے کیلئے ضلع سوات کے مختلف سڑکوں کنارے کنٹینرز ڈال دئے گئے ہیں۔ جے یو آئی سوات کے وزیر اعلیٰ کے گھر کے قریب حالیہ سیاسی طاقت کے مظاہرے کے بعد وزیر اعلیٰ کے آبائی علاقہ تحصیل مٹہ میں آزادی مارچ کو روکنے کیلے بھی انتظامات جاری ہیں اور مختلف سڑکوں پر گزشتہ شب کنٹینرز ڈال دئے گئے ہیں۔ رات کی تاریکی میں مختلف سڑکوں کے کنارےکنٹینرز رکھ دیئے گئے ہیں جنہیں کسی بھی وقت سڑک پر لگا کرسڑک کو ٹریفک کیلئے بند یا جاسکتا ہے۔ 27 اکتوبر کو جے یو ائی اور اپوزیشن پارٹیوں کا مشترکہ آزادی مارچ شروع ہوگا ، اور اپوزیشن پارٹی کے ورکرز اسلام اباد روانہ ہونگے ، اس مارچ کو ناکام بنانے کیلئے پہلے لنڈاکے ، شموزئی، نواگئی میں کنٹینرز رکھے گئے تھے اوراب وزیرا علیٰ کے آبائی حلقہ میں بھی کنٹینرز پہنچائے گئے ہیں تاکہ 27 اکتوبر کو سڑک ٹریفک کیلئے بند کیا جا سکے اور آزادی مارچ کے شرکا کو روکا جاسکے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button