آج کی خبریںسوات کی خبریں
ٹی ایم اے سوات میں عملہ کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک نظام کا افتتاح کردیا گیا
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 07 نومبر 2018ء) ٹی ایم اے سوات میں عملہ کی بروقت حاضری کو یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک نظام کا افتتاح کردیا گیا۔ اس سلسلہ میں ٹی ایم اے آفس میں ایک مختصر لیکن پروقار تقریبکا انعقاد کیا گیا تقریب میں سوات پریس کلب کے صدر شہزاد عالم ، سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم اور سوات چیمبر آف کامرس کے صدر یوسف علی نے خصوصی شرکت کی۔ تحصیل ناظم اکرام خان اور سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر تحصیل ناظم اکرام خان نے کہا کہ ٹی ایم اے بابوزئی میں بائیومیٹرک سسٹم کے شروع ہونے سے اہلکاروں کی ڈیوٹیاں یقینی ہوجائیں گی۔ اب کام چور ملازمین بھی ڈیوٹی کے لئے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو ملازمین ڈیوٹی سے غیر حاضر ہوں گے۔ ان کی تنخواہیں کاٹ دی جائے گی۔