سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 03 جون 2018ء) امیر جماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے محمدامین نے کہا ہے کہ سوات میں غیر اعلانیہ اور ناروا لوڈ شیڈنگ بند کی جائے ۔ پانچ سالوں میں بجلی کی کمی کا مسئلہ حل نہ ہونا مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی حکومت کی مکمل ناکامی ہے ۔رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں بجلی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا ہے ۔سحری و افطاری کے وقت بجلی لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالا تر ہے۔ آنے والے الیکشن میں عوام اپنے اوپر ظلم کا حساب ووٹ کے ذریعے لیں گے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومت پانچ سالہ دورہ اقتدار میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی ایک قابل ذکر منصوبہ بھی پائے تکمیل تک نہیں نہ پہنچا پائے ان شاء اللہ اس کا بدلہ آنے والے الیکشن میں عوام ووٹ کی طاقت سے لیں گے ۔عوام اپنا ووٹ سوچ سمجھ کر دیانتدار اور امانتدار قیادت کے حق میں استعمال کریں ۔