آج کی خبریںسوات کی خبریں

پاک فوج کے زیر اہتمام مٹہ سپورٹس گراؤنڈ میں انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹور نامنٹ کا انعقاد

مٹہ (زما سوات ڈاٹ کام ، 12 اکتوبر 2018ء) پاک فوج کے زیر اہتمام مٹہ سپورٹس گراؤنڈ میں انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹور نامنٹ کا انعقاد ہوا جس میں ملاکنڈڈویژن کے تمام اضلاع کی ٹیموں نے حصہ لیافائنل میچ پاک آرمی اور بونیرکے درمیان کھیلا گیاآرمی کے کھلاڑیوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گول سے ٹور نامنٹ اپنے نام کرلیا اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں ہاکی شائقین اور مقامی لوگوں کے علاوہ مہمانان خصوصی میجر جنرل خالد سعید، کمشنرملاکنڈ ڈویژن سیدظہیرالاسلام شاہ اور دیگر اعلی فوجی و سول افسران نے بھی ٹورنمنٹ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی میجر جنرل خالد سعید اور سیدظہیرالاسلام شاہ نے فائنل میچ کی فاتح ٹیم کو ایک لاکھ اور رنراپ ٹیم کو پچاس ہزار روپے کے نقد انعامات دیئے اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات بھی تقسیم کئے اہل علاقہ نے پاک فوج کی طرف سے قومی کھیل ہاکی کے فروغ کے اقدام کو سراہااورقومی دفاع کافرض بطریق احسن ادا کرنے کے علاوہ قوم کی ہر طرح مدد اوردلجوئی پر اسے خراج تحسین پیش کیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button