پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک اور حکومت کے مابین مذاکرات کامیاب
سوات(زما سوات ڈاٹ کام)وزیر اعلی محمود خان اور پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک خیبرپختونخواہ PEN کے مزاکرت کامیاب ہوگئے ۔وزیراعلی محمود خان کے افس میں کورونا کی صورتحال میں نجی سکولوں کو درپیش مسائل پر بات چیت کی گئی اس موقع پرصوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب، سیکرٹری الیمنٹری سکینڈری ایجوکیشن ندیم اسلم چوہدری اور ایم ڈی پی ایس آر اے تاشفین حیدر بھی موجود تھے۔
مزاکرات کے بعد وزیر اعلی نے نجی سکولوں کے مسائل کے حل کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی دس دنوں میں وزیر اعلی کو سفارشات پیش کر ے گی
وزیر اعلی محمود خان نے اس موقع پر کہا کہ صوبائی حکومت نجی سکولوں کے تمام جائز مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔
مزاکرت میں پرائیویٹ اسکول ایجوکیشن نیٹ ورک کے صوبائی صر محمد سلیم خان، صوبائی سینئر نائب صدر ومنتخب ممبر PSRAامجد علی شاہ، صوبائی جنرل سیکرٹری منتخب ممبر PSRAسید انس تکریم، ممبر PSRAشوکت محمود ،صدر پشاور ڈوثزن منتخب ممبر PSRA فضل اللہ داودزئی اور دیگر شریک ہوئے ۔ کامیاب مزاکرات کے بعد نجی سکولوں کی جانب سے احتجاج ختم کردی گئی۔