آج کی خبریںسوات کی خبریں
پرانی دشمنی کا شاخسانہ، دو فریقین میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت آٹھ افراد زخمی
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 14 جون 2018ء)تحصیل مٹہ کے علاقہ بیدرہ میں پرانی دشمنی کی بنا پر دو فریقین مین تصادم سے شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے ابتدائی اطلاعات کے مطابق بیدرہ میں طاہر خان اور اقبال خان کے خاندانوں میں پرانی کی بنا پر تصادم ہوا جس کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دونوں فریقین سے خاتون سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مٹہ منتقل کردیا گیا۔یاد رہے کہ مذکورہ دونوں فریقین کے مابین علاقائی جرگہ نے صلح بھی کرائی تھی۔