آج کی خبریںخیبر پختونخواہ

پشاور، ن لیگ کے امیدوار کو سپورٹ کرنے پرصوبائی وزیر لیاقت خٹک کو فارغ کردیا گیا

پشاور(ویب ڈیسک) پارٹی قواعد اور ڈسپلن کی خلاف ورزی اور پی کے 63 الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کو سپورٹ کرنے پر صوبائی وزیر لیاقت خٹک کو وزارت سے فارغ کردیا گیا ۔گورنمنٹ آف خیبر پختونخوا ایڈمنسٹریشن کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا کے آئینی اختیار کو استعمال میں لاتے ہوئے وزیر اریگیشن لیاقت خٹک کو ڈی نوٹی فائی کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاقت خٹک کو پارٹی قواعد اور ڈسپلن کی خلاف ورزی اور الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کو سپورٹ کرنے پر فارغ کیا گیا ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button