پولیس عوام کی خادم ہے،عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،ڈی پی او
سوات (زما سوات ڈاٹ کام:23نومبر2017ء)ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود نے کہا کہ مینگورہ شہر میں ٹریفک نظام کو رواں دواں رکھنا اور عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا میری اولین ذمہ داری ہے ، ہم عوام کے خادم ہے ، چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوات جنت نظیر وادی ہے یہاں پر ملک بھر سے بڑی تعداد میں سیاح آتے ہیں ، لہٰذا شہر میں ٹریفک نظام کو رواں رکھنا میری اولین ترجیح ہے تاکہ مقامی لوگوں سمیت آنے والے سیاحوں کو ٹریفک کے وجہ سے مشکلات کا سامنانہ ہو انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے لئے خصوصی پلان تیار کرکے اس سلسلے میں عوام میں شعور اجاگر کیا جائیگا اور اسکے ساتھ ساتھ شہر کے نواحی علاقوں کو لنک روڈ بنائے جائیں گے تاکہ شہر پر ٹریفک کا بوجھ کم ہوسکیں ، انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کی ہر ممکن کو شش کی جائیگی اور اس سلسلے میں پولیس سٹیشنوں کے ہنگامی دورے کرکے پولیس افسران اور اہلکاروں کو سختی سے ہدایت جاری کئے ہیں اور انہیں عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی ہے ، انہوں نے کہا کہ سوات کے داخلی اور خارجی راستوں پر کھڑی نگرانی کی جارہی ہے تاکہ کوئی بھی شر پسند اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکیں ، انہوں نے کہا کہ میرے دروازے عوام کے لئے 24گھنٹے کھلے ہیں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں براہ راست رابطہ کریں تاکہ ان کے مشکلات کا بروقت خاتمہ ہوسکیں ۔