سوات: مٹہ میں اے این پی رہنما ممتاز علی خان پر حملہ، ریسکیو اہلکار سمیت دو افراد زخمی

سوات: تحصیل مٹہ کے علاقے شکردرہ میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما اور سوات قومی جرگہ کے رکن ممتاز علی خان پر مسلح حملے کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک ریسکیو 1122 اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے کے وقت علاقے میں شدید فائرنگ ہوئی، جس کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے میں ممتاز علی خان کے بھائی زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مٹہ منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں میں ریسکیو 1122 کا ایک اہلکار امجد علی بھی شامل ہے، جو امدادی کارروائی کے دوران فائرنگ کی زد میں آ گیا۔



