آج کی خبریںسوات کی خبریں

پٹرول کی مصنوعی قلت پی ٹی آئی کی کرپشن کا منصوبہ ہے، محمد امین

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے کہا کہ ضلع سوات میں پیٹرول کی مصنوعی قلت پی ٹی آئی حکومت کی آٹا اور چینی سکینڈل کے بعد کرپشن کا ایک اور منصوبہ ہے۔بظاہر قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو کسی صورت نہیں مل سکا۔10کروڑ نوکریاں دینے کے بجائے پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کے10 ہزار غریب مزدوروں کو روزگا رسے محروم سے کردیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیٹرول کی قلت،مہنگائی اور بے روزگاری کیخلاف اپنے ایک اخباری میں کیا۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کا ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ اور عملاً بے روزگاری میں اضافہ سے معلوم ہورہاہے کہ حکومتی وعدے اور دعوے جھوٹ اور فریب تھے، نوجوانوں کو اب اس فریب سے سبق سیکھنا چاہئے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button