آج کی خبریںسوات کی خبریں

پہلے بھی قوم کی خدمت ہے آئندہ بھی عوامی خدمت مشن ہے

سوات متحدہ مجلس عمل پی کے 5 کے نامزد امیدوار سابق ایم پی اے محمدامین نے کہا ہے کہ پہلے بھی قوم کی خدمت ہے آئندہ بھی عوامی خدمت شعوری مشن ہے ۔گھر گھر پینے کا صاف پانی پہنچانااولین ترجیح ہے ۔ گزشتہ دس سالوں میں مینگورہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے میگا پروجیکٹ کا نہ ملنا منتخب نمائندوں کی نا اہلی تھی ۔مینگورہ سٹی کو ماڈل سٹی بنانے کے لئے جامع پلان تیار ہے ۔عوامی مسائل کا حل اسلامی نظام کی نفاذ میں ہے ۔ عوام اپنا ووٹ ایم ایم اے امیدواروں کے حق میں استعمال کریں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے یخ کوہے ، سخا چینہ ، فضاگٹ، جامعہ ریاض الجنت امیر خان، امانکوٹ ، شگئی اور دیگر مختلف جگہوں پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کسان کونسلر محمدعلی اور دیگر سینکڑوں افراد نے محمدامین کی حمایت کااعلان بھی کردیا ۔ محمدامین نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں مینگورہ عوام کو ترقی سے محروم رکھا گیا ۔ ان شاء اللہ اس دفعہ عوامی ووٹوں کی طاقت سے اقتدار میں آکر عوامی محرومیوں کا ازالہ کریں گے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button