آج کی خبریںسوات کی خبریں

پیتھام انسٹی ٹیوٹ کے ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ اور نعرہ بازی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 24 جون 2018ء) پیتھام انسٹیٹیوٹ گلی باغ کے ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ،اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرہ بازی، مظاہرین نے ہاتھوں میں بیزر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر مطالبات اور نعرے درج تھے، مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے علی شاہ ، اکبر علی ، قاری نصراللہ ، حق نواز ، عبدالخالق ، نثار الحق اور دیگر نے کہا کہ گذشتہ کئی ماہ سے تنخواہیں بند ہیں اور یہ سلسلہ 2011 سے چلا آرہا ہے ہر سال تین چار ماہ تک تنخواہیں بند رہتی ہے جبکہ امسال تو حد ہوگئی عید پر بھی تنخواہیں نہیں ملی ، انہوں نے کہا کہ پیتھام انسٹیٹیوٹ گلی باغ وفاق کے ساتھ تھا جوکہ 18ویں ترمیم کے بعد اب صوبے کے زیر انتظام ہے اور تب سے ہماری تنخواہوں کا دیرینہ مسئلہ چلا آرہا ہے ، انہوں نے کہا کہ بجٹ میں بھی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوتا اور نہ ہی سول سرونٹ کا درجہ دیا گیا ہے ، انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں بصورت دیگر مظاہروں کو وسعت دیں گے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button