آج کی خبریںسوات کی خبریں

چیل مدین روڈ پر عوامی احتجاج کے بعد انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔11جولائی 2017ء )چیل مدین روڈپر عوامی احتجاج رنگ لے آیا، انتظامیہ نے ہنگامی اقدامات اُٹھاتے ہوئے تمام غیر قانونی پارکنگ اور ٹرانسپورٹ اڈے ختم کردئے، ٹریفک کی روانی بحال ہونے پر علاقہ عوام نے سکھ کا سانس لے لیا، گزشتہ دنوں چیل مدین کی عوام نے اس بات پر احتجاج کیا تھاکہ مذکورہ روڈ پر غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کے قیام سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے ، میڈیا پرخبریں آنے کے بعد انتظامیہ کو ہوش آیا اور انہوں نے فوری اقدامات اُٹھاتے ہوئے تمام پارکنگ اور اڈوں کو ختم کرتے ہوئے اس روڈ پر واقع ٹراؤٹ پارک ہوٹل سمیت دیگر ہوٹلز مالکان کو سختی سے ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے مہمانوں کی گاڑیوں کو پارک کرنے کا انتظام کرے ، انتظامیہ کے اقدامات سے ٹریفک کی روانی میں نمایاں فرق پڑا ہے جس سے علاقے کی لوگوں نے سکھ کا سانس لیتے ہوئے انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button