آج کی خبریںسوات کی خبریں

ڈاریکٹر انفارمیشن کا پختونخوا ریڈیو سوات کا دورہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )ڈائریکٹر انفارمیشن نور الہادی نے پختونخوا ریڈیو سوات کا دورہ کیا جہاں انہیں ریڈیو سٹیشن کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ڈائریکٹر انفارمیشن نے پروگرامنگ، کوریج اور سامعین کے تاثرات کے طریقہ کار کے حوالے سے ریڈیو اسٹیشن کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔سٹوڈیو کے دورے کے دوران انجینئر محمد جلال نے انہیں ریڈیو ٹرانسمیشن کے مختلف تکنیکی پہلوؤں بشمول کوریج ایریاز اور فیڈ بیک میکنزم کے بارے میں آگاہ کیا۔ڈائریکٹر انفارمیشن نے کہا ہے کہ ریڈیو عام دنوں اور بحران کے دوران عوام کو آگاہی فراہم کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ا قدار کے فروغ کے حوالے سے ریڈیو ایک موثر ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پختونخوا ریڈیو نیٹ ورک کو قبائلی ضم شدہ اضلاع تک بڑھا دیا گیا ہے اور تفریحی اور تعلیمی مواد کے علاوہ مستند معلومات عوام تک پہنچائی جا رہی ہیں۔انہوں نے پختونخوا ریڈیو سوات کے فیڈ بیک میکنزم کو سراہا اور کہا کہ مختلف پروگراموں میں عوام کی شرکت غیر معمولی ہے۔ ڈائریکٹر انفارمیشن نے ریجنل انفارمیشن آفس کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے ریجنل انفارمیشن آفیسر نظام الدین سے ملاقات کی۔ ریجنل انفارمیشن آفیسر نے انہیں سال 2022 کے دوران ریجنل انفارمیشن آفس سوات کی کارکردگی کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button