ڈویژن بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن
سوات (زما سوات ڈاٹ کام)ملاکنڈ ڈویژن میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کا گھیرا تنگ کردیا، ڈویژن بھر کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ، منشیات بر آمد کرکے ملزمان کو گرفتار کردیا گیا، ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان نے اس حوالے سے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کو منشیات سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح میں شامل ہے، پولیس فورس منشیات کے خاتمے میں کردار ادا کررہی ہے عوام کو بھی اس سلسلے میں پولیس فورس کے ساتھ تعاؤن کرنی ہوگی تاکہ یہاں کے بچوں کو ایک پاک معاشرہ میسر ہوں، تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان کی خصوصی ہدایت ڈویژن بھر میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 43مفروران، 768مشتبہ گان،18 کلاشنکوٹ، 12 رائفل،2کلا کوپ،183 پستول، 53شارٹ گن،73جارجر،24مارٹر گولہ،2460کارتوس، 12 خنجر،9سلیپر،61.435کلوگرام بارود،899 سیفٹی فیوز، 73.905Kgکلوگرام چرس،0.076 Kgآئس، 4514kgکلوگرام ہیروئن،2کلوگرام افیون جبکہ 8لیٹرشراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان نے کہا کہ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کرکے پولیس کو اطلاع دیں تاکہ جس پر بروقت پولیس کاروائی کرکے اپ کو اور اپکے بچوں کو ایک پر امن اورجرائم سے پاک معاشرہ میسر کریں، پولیس عوام کی خدمت کے لئے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں اور عوام کی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی براداشت نہیں کریں گے۔