ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف سائنس ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایڈیشنل سیکرٹری مقرر
سوات (زما سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف سائنس ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایڈیشنل سیکرٹری مقرر، چار ماہ کے منیجمنٹ کورس کی ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد انہیں ایڈیشنل سیکرٹری کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے، اُن کی تقرری پر اُن کے دوست و احباب، رشتہ داروں اور بہی خواہوں نے انہیں مبارکباد دی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ بطور ایڈیشنل سیکرٹری اپنے فرائض بطریق احسن ادا کرینگے، تفصیلات کے مطابق ضلع مردان کے ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ عارف سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایڈیشنل سیکرٹری مقرر کر دئیے گئے، انہوں نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ پشاور سے چار ماہ کی منیجمنٹ کورس کی ٹریننگ مکمل کر لی، ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد حبیب اللہ عارف کو سائنس ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ایڈیشنل سیکرٹری کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے ان کی تعیناتی پر ان کے دوستوں، رشتہ داروں اور بہی خواہوں نے انہیں مبارکباد دی ہے اُن سے یہ توقع ظاہر کی ہے کہ وہ بطریق احسن اپنے فرائض انجام دینگے اور ترقی کے مزید منازل طے کرینگے