آج کی خبریںسوات کی خبریں

ڈی پی او سوات محمد عمر خان کا ڈی آر سی ممبران سے ڈی پی او آفس میں ملاقاتڈی آر سی ممبران کے کارکردگی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا

تفصیلات کے مطابق :انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کے احکامات کے مطابق آج ڈی پی اُو آفس سوات میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد عمر خان نے ڈی آر سی ممبران سے ملاقات کی ۔ ڈی آرسی ممبران نے ڈی پی او سوات محمد عمر خان کو ضلعی پولیس سربراہ سوات مقرر ہونے پر مبارکباد دی ۔ تقریب میں شریک ڈی آر سی ممبران نے ڈی پی او سوات کو ڈی آر سی کارکردگی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
ڈی آر سی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سوات محمد عمر خان نے کہا کہ جرگہ سسٹم پختون روایات کا ایک منظم حصہ ہے۔ اسی جرگہ سسٹم اور پختون روایات کو مد نظر رکھ کر ترجیہی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے عوام الناس کو درپیش ان کے معمولی مسئلے مسائل اور سماجی نوعیت کی پیچیدہ الجھنوں کے فوری حل کرنے کے لئے DRCs(ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل) کا قیام عمل میں لایا گیا۔جس میں (DRCs) ممبران عوام الناس کو درپیش مسئلے مسائل کے فوری حل کے لیے بلا معاوضہ اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے ان میں منصفی اور مصالحت کا کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس کے باہمی تنازعات کو بلا معاوضہ اور افہام و تفہیم سے بروقت فوری حل کرکے کسی بھی ناخوشگوار واقع رونما ہونے سے قبل روکنے میں ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل (DRC) کا کلیدی کردار رہا ہے۔ڈی آر سی کے مصالحتی اقدامات عوامی مفاد، قیام امن اور انسانیت کے تحفظ کے لئے ایک بیش قیمت آثاثہ ہیں، ڈی آر سی کے فوری اور بروقت فیصلوں کی وجہ سے خونریزی کے سینکڑوں واقعات کو رونما ہونے سے قبل حل کر دیا گیا ہے امن و امان کے قیام اور عوامی مفاد عامہ کے لئے کئے جانے والے ڈی آر سی کے اقدامات کو عوام الناس کے جانب سے بھر پور تائید اور پزیرائی حاصل ہوئی ہیں۔
میٹنگ میں شریک ڈی آر سی ممبران نے ڈی پی او سوات کو یقین دہانی دی کہ ہم غیر سیاسی، غیر جانبداری،بغیر کسی
لالچ اور رضائے الٰہی کے لئے عوام کے درمیان صلح کو یقینی بنائیں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button