خوازہ خیلہ میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)خوازہ خیلہ میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ بابو میں زیر تعمیر مکان کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دو بہن بھائی دب گئے۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر دونوں بچوں آٹھ سالہ واجد اور تین سالہ سدیدہ کو نکال لیا جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button