آج کی خبریںقومی خبریں

کابینہ کا ہنگامی اجلاس، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق بل منظور

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں آرمی ایکٹ میں ترمیمی بل کے مسودے کی منظوری دے دی گئی۔ اب آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

آرمی ایکٹ میں ترمیم سپریم کورٹ کےاحکامات کی روشنی میں کی گئی ہے جس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت اورتوسیع کاطریقہ کاروضع کیاگیا ہے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم نے آج ہی قیمتوں پرکنٹرول سے متعلق اجلاس بھی طلب کرلیا ہے جس میں خیبر پختون خوا اور پنجاب کے وزرائے اعلی شرکت کریں گے۔

اجلاس میں قیمتوں میں کمی سے متعلق صوبائی حکومتوں کے اقدامات کا جائزہ لیاجائے گا اور صوبائی حکام صوبائی اقدامات پر بریفنگ دیں گے جبکہ قیمتوں پرکنٹرول سے متعلق ٹاسک فورس کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

ادھر وزیراعظم عمران خان نے ینگ پارلیمنٹیرینز کا اجلاس بھی طلب کرلیا جس میں دونوں ایوانوں میں قانون سازی کے لئے موثر کردار پر بات چیت ہوگی۔
وزیراعظم نوجوان اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی سے موجودہ ملکی سیاسی صورت حال پر مشاورت کریں گے اور انہیں پاکستانی نوجوانوں سے متعلق اہداف دیں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button