آج کی خبریںسوات کی خبریں
کالام، ایک اور جواں سال لڑکی نے دریا میں چھلانگ لگا کر زندگی کا چراغ گل کردیا
مٹلتان (زما سوات ڈاٹ کام ، 12 آگست 2018ء) سوات کی وادی کالام میں ایک ہفتے کے دوران دو نوجوان لڑکیوں کی خودکشی، مٹلتان میں دوشیزہ نے دریا میں چھلانگ لگا کر زندگی کا چراغ گل کردیا۔ پولیس نے دونوں واقعات کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق سوات کی وادی کالام کے علاقہ مٹلتان میں دختر فہم جان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر دریائے باٹین میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کوششیں کرتے ہوئے اوشو پل کے قریب لاش دریائے سوات سے نکال لی۔ دوسرا واقعہ گبرال میں پیش آیا تھا جہاں مسماتة (ز) دختر مسکین شاہ نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی تھی۔ وادی کالام میں ایک ہفتے کے دوران جواں سال لڑکیوں کی خودکشی کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ پولیس نے دونوں واقعات کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔