آج کی خبریںسوات کی خبریں
کالام اور اتروڑ کے عوام کی متنازعہ زمین دیسان بانڈہ پر پولیس نے کام بند کروا دیا
سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔17جولائی2017ء) کالام اور تروڑ کے اقوام کی متنازعہ زمین کو پولیس نے بند کردیا،پولیس کے مطابق کالام اور تروڑ کے اقوام کی متنازعہ دیسان بانڈہ کو دفعہ 145کے تحت بند کردیاگیا ہے،دیسان بانڈہ پر کالام اور تروڑ کے عوام ملکیت کی دعویدار ہے اور گزشتہ دنوں اس زمین پر دونوں اقوام کے درمیان تنازعہ سامنے آیا جس میں سیکڑوں افراد ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہو گئے تھے،کئی دنوں تک فائرنگ کے تبادلے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے تھے جبکہ جرگہ کی کوششوں سے فائرنگ بند کرادی گئی تھی اوراب پولیس نے بھی دفعہ145کے تحت زمین میں کام کرنے پر پابندی لگادی ہیں۔