آج کی خبریںسوات کی خبریں

کالام میں پی ٹی آئی کے اسٹیکر کا سہارا لینے والا سمگلر گاڑی سمیت گرفتار، سلیپران برآمد

کالام (زما سوات ڈاٹ کام ، 29 آگست 2018ء)وادی کالام کے سیاحتی مقامات بحرین اور کالام میں قدرتی جنگلات کی کٹائی اور اسمگلنگ عروج پر ہے۔ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے قیمتی لکڑی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے دو گاڑیاں اور لکڑی ضبط کرلیں۔ ملزم خود کو تحریک انصاف کا رہنما ظاہر کرکے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کو دھمکاتا رہا۔محکمہ فارسٹ کے مقامی عہدیدار محمد بلال نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ ہمیں خفیہ اطلاع ملی کہ ایک کار نمبر YD-226 Islamabad میں لکڑی اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے پولیس چیک پوسٹ ون کالام پر ناکہ لگایا۔جب گاڑی ناکے پر پہنچی تو اہلکاروں نے روک کر تلاشی لی جس میں دیار کی قیمتی لکڑی چھپاکر پردہ ڈالا گیا تھا۔ اہلکاروں نے گاڑی تحویل میں لی اور ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ ملزمان کا تعلق پشاور سے ہے۔ایک ملزم محمد اشفاق نے خود کو تحریک انصاف کا رہنما ظاہر کرکے اہلکاروں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جبکہ تحریک انصاف کے مقامی رہنما بھی اپنے ساتھی کو چھڑانے کے لیے پہنچ گئے اور سفارشیں کرنے لگے۔ سرحد فارسٹری اتحاد کے ایک رکن گل نواب نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر کالام سے ٹمبر اسمگلنگ ہوتی ہے اور مقامی لوگوں کے ملوث ہونے کی وجہ سے ملزمان آسانی کے ساتھ چیک پوسٹوں سے نکل جاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اگر بلین ٹری سونامی کا دعوی کرنے کے باجود قدرتی جنگلات کی کٹائی اور اسمگلنک نہیں روکی جاتی تو یہ تشویشناک امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے سنجیدہ اقدامات نہیں کیے تو عوام سڑکوں پر آجائیں گے۔دوسری جانب مقامی صحافی حیات محمد کالامی نے سماء کو بتایا کہ دو روز قبل بحرین میں قدرتی جنگلات کی بے دریغ کٹائی کی گئی جس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سامنے آئیں لیکن ملوث افسران کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ہمارے نمائندہ حیات محمد کالامی کا کہنا ہے کہ بحرین اور کالام میں قدرتی جنگلات تیزی سے ختم ہورہے ہیں۔ حکومت کو نئے درخت لگانے کے ساتھ پہلے سے موجود قدرتی جنگلات کی حفاظت کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button