آج کی خبریںسوات کی خبریں
کالام کے علاقہ مٹلتان ڈاس کے مکینوں کا پبلک ہیلتھ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
سوات (زما سوات ڈاٹ کام/قاری بلال۔18جولائی2017ء) کالام کے علاقہ مٹلتان میں عوام کا پبلک ہیلتھ کے خلاف ٹائرز جلا کر احتجاجی مظاہرہ،مہوڈنڈ روڈ کو ہرقسم ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا،ذرائع کے مطابق کالام کے علاقہ مٹلتان ڈاس کے مکینوں نے منگل کے روز پبلک ہیلتھ کے خلاف مہوڈنڈ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا،اس موقع پر مظاہرین نے ٹائرز جلا کر روڈ کو بند کردیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقے میں پینے کا پانی ناپید ہوگیا ہے جبکہ پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے،انہوں نے کہا کہ اگر پانچ دن کے اندر اندر پینے کے پانی کا مسلہ حل نہ کیا گیا تو دوبارہ روڈ کو بلاک کرکے سخت احتجاج کریں گے،اس موقع پر مہوڈنڈ روڈ بند ہونے کی وجہ سے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،بعد ازاں پولیس کی مداخلت سے احتجاج ختم کر کے روڈ کو کھول دیا گیا۔