کانجو میں پا کستان تحریک انصاف حلقہ پی کے 7 کے عہد یداروں اور ورکروں کا سعید خان کے حق میں مظاہرہ
کانجو (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 13 جون 2018ء) سوات کے علاقہ کانجو میں پا کستان تحریک انصاف حلقہ پی کے 7 کے عہد یداروں اور ورکروں کا مظا ہرہ ، پی کے 7 کا ٹکٹ ضلعی سینئر نا ئب صدر سعید خان کو دینے کا مطالبہ ، حلقہ میں کسی بھی صورت ایمپورٹڈ امیدوار کو قبول نہیں کریں گے ، مراد سعید اور محمود خان کی ایما پر سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد کو دو حلقوں پی کے 6 اور پی کے 7 کے پار ٹی ٹکٹ دے دئے گئے جو سراسر ظلم و نا انصافی ہے کیو نکہ ڈاکٹر امجد پی کے 6 کے علاقہ شموزئی سے تعلق رکھتے ہیں ،احتجاجی مظاہرہ سے خطا ب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کانجو کے جی ایس راجہ علی ، سرسینئی کے رہنما عالمگیر خان، بزرگ رہنما فضل کرم اور دیگر نے عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ پی کے 7 کا ٹکٹ حقیقی موزون امید وار سعید خان کو دیا جائے ورنہ عید کے فوراََ بعد بنی گا لہ میں اپنے حق کے حصول کیلئے دھر نا دیں گے اور اگر پھر بھی ہما را مطالبہ تسلیم نہ ہوا تو سعید خان کو آزاد حیثیت سے کا میاب کرا کے پی کے 7اور این اے 4 کا سیٹ عمر ان خان کو تحفہ میں دیں گے ۔