کانجو پولیس نے منشیات برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکرلیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقہ کانجو میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں منشیات برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او محمد انور خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف جاری کارروائیوں میں ملزم گل رحمان سکنہ کانجو کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے 1153گرام چرس،بیس گرام آئیس اور378گرام ہیروئن بھی بر آمد کی گئی ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کردیا ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button