کرپشن کرنے والوں کو سزا ملے گی، احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، عمران خان
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت میڈیا اسٹریٹیجی اجلاس ہوا جس میں نیب ترمیمی آرڈیننس پر اپوزیشن کے ردعمل کا جائزہ بھی لیا گیا۔
قانونی ٹیم نے نیب ترمیمی آرڈیننس پر حکومتی رہنماؤں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نیب آرڈیننس میں ترمیم کسی کو فائدہ پہنچانے کے لئے نہیں، اب بزنس کمیونٹی اور ٹیکس سے متعلق معاملات ایف بی آر دیکھے گا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ نیب آرڈیننس سے متعلق حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا گیا، جس نے کرپشن کی وہ سزا بھگتے گا، احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، نیب قوانین میں اصلاحات خود اپوزیشن کا بھی مطالبہ رہا ہے، لیکن اپوزیشن پارلیمنٹ میں قانون سازی کے بجائے ذاتی کیسز کا دفاع کرتی ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ معاشی ٹیم کی محنت کی بدولت 2019 میں معیشت کو استحکام ملا، 2020 میں عام آدمی کو معیشت کی بہتری کے ثمرات ملیں گے۔