کنویں میں کام کرتے ہوئے گیس بھر جانے سے دو بھائی جاں بحق
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 05 آگست 2018ء) مینگورہ کے نواحی علاقہ امانکوٹ میں دو مزدور بھائی کنویں میں گیس بھر جانے سے جاں بحق ہوگئے ۔ وقعہ کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں لوگ جائے وقاعہ پر پہنچ گئے ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے امدادی کاروائی کرتے ہوئے دونوں بھائیوں کو کنویں سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا تاہم جانبر نہ ہوسکے۔ تفصیلات کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقہ امانکوٹ میں دو بھائی کنویں کام کرہے تھے کہ ایک بھائی عثمان علی گھر کنویں کی صفائی کیلئے اترگیا توکنویں میں گیس بھرا ہوا تھا اور دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگیا۔ جس کو کنویں سے نکالنے کے لئے دوسرا بھائی حضرت حسین کنویں میں اترگیا جہاں دونوں بھائی دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے ۔ بعد میں ریسکیو1122کے اہلکاروں نے دونوں بھائیوں کی لاشوں کو کنویں سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا تاہم دونوں بھائی جاں بحق ہوگئے دیا ۔