آج کی خبریںسوات کی خبریں

کیڈٹ کالج سوات میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ،طلباء میں انعامات تقسیم

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:16نومبر2017ء)کیڈٹ کالج سوات میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں جی او سی مالاکنڈآرمی ڈویژن میجر جنرل علی عامر اعوان، بریگیڈکمانڈرز،کمشنر مالاکنڈ,ڈی پی او سوات اور فوجی و سول افسران اور ایک ہزار سے زائد طلبااور والدین نے شرکت کی۔کیڈٹ کالج سوات کے طلباء نے سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں ملی نغمے ، شاندارپی ٹی،جمناسٹک ، کمانڈو ایکشنزاورپریڈ کا بہترین مظاہرہ کیااورفوجی بینڈ نے اس تقریب کو مزید چار چاند لگادیے۔حاضرین طلباء کی کارکردگی سے لطف اندوز ہوتے رہے۔اس تقریب کے مہمان خصوصی جی او سی میجر جنرل علی عامر اعوان نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات میں پائیدار قیام امن کیلئے پاک فوج اور عوام نے مل کر قربانیا ں دی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اعلیٰ تعلیم اور بہترین جسمانی تربیت حاصل کر کے ہی طلباء مستقبل میں ملک و قوم کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔آخر میں جی او سی میجر جنرل علی عامر اعوان نے امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button