آج کی خبریںسوات کی خبریں

گندم کی کٹائی کرنے والا شخص دریائے سوات میں ڈوب گیا، لاش برآمد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )کبل کے علاقہ ڈڈہ ھارہ میں دریائے سوات سے ایک شخص کی لاش برآمد کرلی گئی۔پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ ڈڈھارہ میں دریائے سوات سے حسن زادہ ولد پہلوان سکنہ چپریال مٹہ کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔ مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو دریاء سے نکال لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کبل کے علاقہ ڈاگے میں گندم کی کٹائی کے لئے گیا ہوا تھا کہ دریائے سوات کے بے رحم موجوں کی نذر ہوگیا۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے کبل اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button