سوات: مٹہ میں سابقہ دشمنی نے ایک شخص کی جان لے لی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے مٹہ میں سابقہ دشمنی پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے بازار چوک میں ملزمان اکرام،محمد طاہر،قاسم،یعقوب ساکنان گجر گبرال نے عبدالحکیم ولد غریب شاہ سکنہ گجر گبرال کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عبدالحکیم کو سابقہ دشمنی کی وجہ سے قتل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے اے ایس آئی نواب علی کی مدعیت میں دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے مزید تفتیش اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button