آج کی خبریںسوات کی خبریں

گھر سے لاپتہ نوجوان کی لاش کالاکوٹ کے مقام پر دریائے سوات سے بر آمد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) مٹہ میں گھر سے لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش دریائے سوات سے بر آمد کرلی گئی ۔ پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے کالاکوٹ میں 17 سالہ رشید علی دو دن قبل گھر سے لا پتہ ہوگیا تھا جس کی تلاش کے لئے پولیس اسٹیشن کالاکوٹ میں رپورٹ بھی درج کی گئی تھی ۔ گزشتہ روز کالا کوٹ کے مقام پر دریائے سوات سے نوجوان کی لاش بر آمد کرکے ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔ ( خبر جاری ہے )

ریسکیو1122 کے مطابق کنٹرول روم کواطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے غوطہ خور جوان موقع پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ریسکیو جوانوں نے کالاکوٹ کے مقام سے دریائے سوات کے تیز لہروں میں واٹر اینڈ سرچ ریسکیو اپریشن شروع کر لیا اور کافی دیر بعد نوجوان کی لاش بر آمد کی گئی ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button