کبل، کانجو میں ٹریفک حادثہ، بچوں اور خواتین سمیت 12زخمی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )   کبل کے علاقہ کانجوں میں ٹریفک حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت بارہ افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ کانجو میں رکشہ اور موٹر کار میں تصادم سے بارہ افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے کبل اسپتال منتقل کردیا۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں  میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button