آئندہ انتخابات میں جیت عوامی نیشنل پارٹی کی ہوگی، رحم گل
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء سیاسی و سماجی کارکن رحم گل نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں جیت عوامی نیشنل پارٹی کی ہوگی، موجودہ حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ عوام کو مہنگائی تلے دبا کر حکومت نے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے، عوام کی تمام محرومیوں کو ازالہ صرف عوامی نیشنل پارٹی ہی کر سکتی ہے ۔
خصوصی انٹرویو کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے رحم گل کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی میں میری شمولیت علاقائی خدمت کی وجہ سے ہوئی ہے، صرف اے این پی ہی ہے جو عوام کو مسائل کے بھنور سے نکال سکتی ہے۔ انہوں نے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے دور حکومت میں یہ ثابت کیا ہے کہ پختونوں کی علمبردار صرف وہی ہے، دیگر سیاسی پارٹیاں صرف اپنی سیاسی دکان چمکا رہے ہیں۔
موجودہ حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ جن وعدوں اور نعروں کے ذریعے موجودہ حکومت آئی تھی ،وہ تمام کھوکھلے ثابت ہوئے، عوام کو کسی بھی محاذ پر کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، اُلٹا مزید مشکلات اور مسائل پیدا کئے گئے ہیں، عوام کو ریلیف دینے اور ایک اچھی گورننس مہیا کرنے میں موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت سرخ انقلاب کا ہے، جلد ہی عوام کی تمام محرومیوں کا ازالہ عوامی نیشنل پارٹی کی جیت کی شکل میں ہوگا۔